BBC Urdu TV

پکھوال ضلع راولپنڈی میں ہومیوپیتھک ہسپتال کے قیام کے لیے اہم اجلاس، جگہ کے کاغذات اور مرمت

پکھوال ضلع راولپنڈی میں ہومیوپیتھک ہسپتال کے قیام کے لیے اہم اجلاس، جگہ کے کاغذات اور مرمت پر مشاورت۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری HDF پاکستان
پکھوال(محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کی زیرِ نگرانی پکھوال میں ہومیوپیتھک ہسپتال کے قیام کے سلسلے میں یکم فروری کو ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فاؤنڈیشن کے چیئرمین، صدر اور دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مجوزہ ہومیوپیتھک ہسپتال کے لیے مختص کی گئی جگہ کے قانونی و دستاویزی کاغذات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اس کے بعد ہسپتال کی مرمت، تزئین و آرائش اور ضروری تعمیراتی کام کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مرمت کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے چیئرمین ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہومیوپیتھک ہسپتال کا قیام عوامی خدمت کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد علاقے کے عوام کو معیاری اور کم خرچ علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن صحت کے شعبے میں ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پکھوال میں ہومیوپیتھک ہسپتال کا قیام فاؤنڈیشن کا ایک دیرینہ خواب ہے جو اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گا بلکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے لیے ایک مثبت اور مؤثر پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین کوآرڈینیٹر HDF پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر حزب اللہ نائب صدر راولپنڈی اور اسلام آباد HDF پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد عامر صدر تحصیل کہوٹہ HDF پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر انوار الحق ستی, ہومیوپیتھک ڈاکٹر یار محمد عامر, ہومیوپیتھک ڈاکٹر رانا انعام الحق جنجوعہ اور دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
میٹنگ کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہومیوپیتھک ہسپتال کے قیام کے لیے تمام تر قانونی، انتظامی اور عملی مراحل کو جلد مکمل کیا جائے گا اور عوامی فلاح کے اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

Exit mobile version