BBC Urdu TV

پولیس نے کارروائی نہ کی، متاثرہ شخص انصاف کے لیے دربدر

پولیس نے کارروائی نہ کی، متاثرہ شخص انصاف کے لیے دربدر

ملزم کے خلاف راولپنڈی اور اسلام اباد میں بہت سے مقدمات درج ہیں جن کی فہرست بھی سامنے اگئی

تھانہ سول لائن کی حدود میں مقدمے کے بعد اب تک شہری کو انصاف نہ ملا

راولپنڈی: شہری کی درخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے باعث متاثرہ شخص شدید پریشانی کا شکار ہے اور انصاف کے حصول کے لئے دربدر ہے۔
درخواست گزار کے مطابق وہ مورخہ 18 اگست 2023 کو اپنے کاروباری معاملات طے کرنے کے لیے ملزمان کے پاس گیا تھا، جہاں اسے ایک سٹیل پورٹنگ، ویلڈنگ مشین اور دیگر سامان کی خریداری کے نام پر 58000ہزار روپے کا دھوکا دیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مختلف حیلوں بہانوں سے رقم تو وصول کرلی لیکن وعدے کے مطابق سامان نہ دیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔مدعی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے متعدد بار ملزمان سے رابطہ کیا لیکن ہر مرتبہ ٹال مٹول سے کام لیا گیا۔ بعدازاں اس نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کارروائی کی درخواست دی، جس پر ایف آئی آر نمبر 391/2023 درج کی گئی۔
تاہم ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری، تفتیش کی پیش رفت یا ریکوری کے حوالے سے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ مدعی کے مطابق پولیس صرف تاریخیں دینے میں مصروف ہے جبکہ ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں۔
متاثرہ شخص نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور رقم کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسے انصاف مل سکے۔

Exit mobile version