پولیس خدمت مرکز سوہاوہ ٹیم کی اہم کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار
پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کی ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے پولیس خدمت مرکز سوہاوہ آیا، جہاں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ وہ چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ہے،
اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
