پولیس تھانہ صدر کھاریاں کی بڑی کارروائی:
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے سمیت 3 ملزمان گرفتار،
اسلحہ آتشیں 2عدد :رائفل کلاشنکوف اور رائفل 244 بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں SI محمد اسلم ہنجراہ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 1۔حسنین مبارک 2۔ عامر سہیل 3۔ سانول شامل ہیں۔ملزمان نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ ویڈیوز جونہی تھانہ صدر کھاریاں پولیس کے نوٹس میں آئیں، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2عدد رائفلیں : کلاشنکوف اور رائفل 244بور بمعہ روند برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
