BBC Urdu TV

پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے2روز قبل اسلحہ کے زور پر آئل ٹینکر چھین کر فرار ہونے والے2 ملزمان کو گرفتار

گجرات: پولیس تھانہ صدر کھاریاں کاڈکیتوں کیخلاف گرینڈآپریشن جاری

پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے2روز قبل اسلحہ کے زور پر آئل ٹینکر چھین کر فرار ہونے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ آئل ٹینکر مالیتی 2کروڑ 60لاکھ روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی کھاریاں سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔سہیل امین ولد محمد امین 2۔محمد امین ولد شاہ محمد سکنہ وادی سون شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے آئل ٹینکر مالیتی 2کروڑ 60لاکھ روپے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version