
*پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کی بڑی کاروائی*
گھر میں چوری کی واردات کرنے کے جرم میں 2 ملزمان گرفتار*
*3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2عدد پسٹل ہائے 30بور برآمد*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی چوروں اور ڈکیتوں کےخلاف کاروائی جاری ہے۔
*سید بلال نعیم SI ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ* نے انصر قبال Asiاور باقی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوروں اور ڈکیتوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران شہری کےگھرمیں چوری کی واردات کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار لیا۔چند ماہ قبل علاقہ تھانہ کے محلہ آزاد کالونی میں چوری کی ایک واردات ہوئی جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ 3 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم مبلغ اڑھائی لاکھ روپے برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1علی رضا ولد طارق محمود 2 فیضان ولد قیصر اقبال سکنائے مدینہ کالونی لالہ موسیٰ شامل ہیں۔دوران تفتیش گرفتارملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فیملی کی غیر موجودگی میں چھت کے راستے گھر میں داخل ہو کر چوری کی واردات کی تھی۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
