شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ویژن کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے
غلام مرتضیٰ ولد محمد مشتاق ساکن میر پور آزاد کشمیر نے تھانہ سٹی میں مورخہ 2021_05_20 کو درخواست دی کہ میری گاڑی نمبری ICT_WY_803 سوزوکی مہران ماڈل 2012 برنگ گرے چوہدری پلازہ نزد ڈاکٹر شرافت ہسپتال کے باہر سے چوری ہو گئی ہےجس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نوید پولیس چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئےمتذکرہ کار کو ضلع مردان سے ٹریس کر کے گاڑی کے مالک غلام مرتضیٰ ولد محمد مشتاق کے حوالے کر دیا۔
مزید تفتیش جاری
شہریوں نے جہلم پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
