BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کے ویژن کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ویژن کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے

عدنان مطلوب ولد مطلوب حسین ساکن بگا جہلم نے پولیس چوکی کینٹ میں درخواست دی کہ آج مورخہ 2021_07_12 بوقت 12:30 بجے دن اپنی گاڑی نمبری CE_527 برنگ سلور GPO جہلم کے مین گیٹ کے سامنے پارک کر کے ڈاکخانہ میں گیا 20 منٹ بعد واپس آیا تو میری گاڑی متذکرہ بالا وہاں موجود نہ تھی جس کی کافی تلاش کی گئی مگر دستیاب نہ ہو سکی میری گاڑی متذکرہ بالا چوری ہوگئی ہے قانونی کارروائی کی جائے جس پر سب انسپکٹر محمد احسن انچارج پولیس چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں گاڑی کو ٹریس کر کے ڈھونڈ لیا اور گاڑی کو مالک عدنان مطلوب ولد مطلوب حسین کے حوالے کر دیا۔

شہریوں نے جہلم پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version