BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر پولیس لائنز جہلم میں CTD کی معاونت سے دہشت گردی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم پولیس کے افسران و ملازمان کے علاوہ CTD، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی نفری نے بھی اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔موک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی دہشت گردی کی کاروائی کی صورت میں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو جانچنا اور بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس کسی بھی دہشت گردی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بخوبی تیار ہے اور عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا جہلم پولیس کا اولین فرض ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version