BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر عاشورہ کے ایام میں مجالس و جلوس

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر عاشورہ کے ایام میں مجالس و جلوس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

تفصیلات کے مطابق:
10محرم الحرام کو ضلع ہذا میں 51 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 30 جلوس نکالے جائیں گئے۔مجالس میں سٹی سرکل کی تعداد 4، صدر سرکل کی 11، سوہاوہ سرکل کی 3 اور پنڈدادنخان سرکل کی 33 کا انعقاد ہا گا جبکہ جلوسوں کی تعداد سٹی سرکل میں 4، صدر سرکل میں 3، سوہاوہ سرکل میں 2 اور پنڈدادنخان سرکل میں 21 جلوس نکالے جائیں گے۔

مجالس میں کیٹگری B کی 01 اور کیٹگری C کی 50 مجالس ہوں گی۔اسی طرح جلوسوں میں کیٹگری A کے 06، کیٹگری B کا 01 اور کیٹگری C کے 23 جلوس نکالے جائیں گئے۔منعقدہ مجالس و جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جوتمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جائے گی۔جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں اور مجالس پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔ عاشورہ کے ایام میں جہلم پولیس پہلے سے زیادہ الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔ وال چاکنگ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز مواد کی اجازت نہ ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں تمام منتظمین لائسنسداران اور ممبران امن کمیٹی کو ضابطہ اخلاق اور کووڈ 19 کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جنکی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version