BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر PFSA کے زیر اہتمام پولیس لائنز

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے پولیس افسران

تفصیلات کے مطابق:
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر PFSA کے زیر اہتمام پولیس لائنز جہلم میں آدرش ارسلان فرانزک سائنٹسٹ کی زیر صدارت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انسپکٹر غلام عباس انچارج لیگل برانچ بھی ہمراہ تھے۔تربیتی ورکشاپ میں ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔PFSA کی ٹیم نے تفتیشی افسران کو جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور انہیں محفوظ کرنے کے بارے میں خصوصی تربیت دی۔اس موقع پر تفتیشی افسران نے اہم مقدمات میں ممکنہ فرانزک ایڈ کے حوالے سے سوالات بھی کیے۔بلا شبہ تفتیشی افسران کی پروفیشنل استعداد کار کو بڑھانے میں یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version