BBC Urdu TV

پولیس آفیسر جہلم کا طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا طالب علم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس

جہلم پولیس : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں طالب علم عبدالرحیم ولد صفدر حسین ساکن جلالپور شریف وغیرہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچھ لوگ طالب علم پر لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے تشد د کر رہے تھے۔عبدالرحیم ولد صفدر حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 15مورخہ 2021-01-27بجرم506ii/341/148/149ت پ تھانہ جلالپور شریف درج رجسٹر کیا گیا۔ شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سلیم خٹک DSPپنڈدادنخان سرکل اور سب انسپکٹر محمد اعظم SHOتھانہ جلالپور شریف کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری ہوئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ ہذا میں مطلوب 2ملزمان 1۔ علیان ولد محمد تاج،2۔ محمد ابراہیم ولد خضر حیات سکنائے جلالپور شریف کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version