جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے،
اغواء، قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے، کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
گزشتہ 02 ماہ میں کل 159 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 21 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ 137 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا،
قتل کے 12 مقدمات درج، جن میں 09 ملزمان گرفتار،
جرائم برخلاف مال کے 521 مقدمات درج 181 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 1 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار 400 روپے کا مال مسروقہ برآمد،
4گینگ ٹریس، مجرمان 19 گرفتار، جن سے برآمدگی مالیتی 34 لاکھ 1ہزار روپے، جن سے اسلحہ 2 عدد پسٹل30 بور معہ 14ضرب روندز برآمد، جن میں مویشی چور گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 6 بکریاں برآمد، موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، ملزمان سے 4 موٹر سائیکل برآمد، کیبل چور گینگ کے 11 ملزمان گرفتار، ملزمان سے کیبل تار مالیتی 11 لاکھ روپے برآمد،
منشیات کے 121 مقدمات درج جبکہ 122 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس 52 کلو 204 گرام، ہیروئن 17 کلو 265 گرام، آئس 725 گرام اور شراب کی 619 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 3 شرابی بحالت نشہ گرفتار،
غیر قانونی اسلحہ کے 102 مقدمات درج، 106ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز 69 عدد، کلاشنکوف 10 عدد، رائفل 13 عدد، گن 12 بور 11 عدد، ریوالور 01 عدد اور 1203روندز برآمد،
پتنگ بازی کے 122 مقدمات درج 136ملزمان گرفتار، جن سے 13579 پتنگیں اور 259 ڈوریں برآمد،
قمار بازی کے 13 مقدمات درج، 94 ملزمان گرفتار، جن سے ریکوری قمار بازی کی رقم 4 لاکھ 52 ہزار 335 روپے، 5 عدد کاریں، 13 عدد موٹر سائیکلز، 82 عدد موبائل فونز، 21 عدد مرغے اور آلات قمار بازی برآمد،
مکمل چالان کی شرح 51 فیصد رہی،
محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 310 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4225 چالان جس پر 15 لاکھ 89 ہزار 250 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 4 عدد لائسنس معطل اور 10ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 10673 افراد نے استفادہ کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 440 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے۔
