BBC Urdu TV

پولش وزیر خارجہ 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ 23 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پولینڈ کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کے دوران پولش وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولش وزیر خارجہ یہ 2 روزہ دورہ وزیرخارجہ اسحاق ڈرا کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

Exit mobile version