پورے پاکستان میں ایچ ڈی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کا تسلسل قائم ہے اور ان شاءاللہ رہے گا۔ ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری ایچ ڈی ایف پاکستان
ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد قریشی ہومیوپیتھک کلینک شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کراچی میں کیا گیا۔
یہ کیمپ ڈاکٹر ارم طاہر ممبر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) پاکستان کی جانب سے 21 جولائی سے 25 جولائی 2025 بروز پیر تا جمعہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک لگایا گیا۔ معاونت 1۔ مسعود ہومیو فارما کمپنی 2۔ تھری سٹار فارما کمپنی ۔ اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 30+ مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔
