پودے فضائی آلودگی کا تدراک کرتے ہیں.ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس محمد زبیر ہاشمی۔
بچوں میں شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر موٹروے پولیس اشفاق احمد۔
جہلم ( محمد زاہد خورشید) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی محمد زبیر ہاشمی , ڈی آئی جی نارتھ اشفاق احمد , سیکٹر کمانڈر جہلم اور سیکٹر کمانڈر گوجرانوالہ نے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جس کے تحت ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ نجی سکول کے بچوں اور Compassion trust نے شجر کاری مہم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ساتھ حصہ لیا ایڈیشنل آئی جی نارتھ رینج اور ڈی آئی جی نارتھ زون نے بعد ازاں آپریشن روم کا معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک وائلیشن کو چیک کرنے میں جدید آلات اور پبلک سروس گاڑیوں کے ٹریکر کے ذریعے مانیٹرنگ کو موثر بنایا جائے۔ اور No More مہم پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی نارتھ رینج نے سیکٹر آفس جہلم میں آپریشنل میٹنگ کی صدارت کی جس میں میں ایڈیشنل آئی جی نے افسران و ملازمان پر زور دیا کہ سڑک استعمال کنندگان کی مدد ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔ کسی بھی ٹریفک وائلیشن کو نظر اند از نہ کیا جائے اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے۔محکمانہ وقار کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔
