پنڈ دادنخان نہر جلالپور شریف سے برساتی نالہ ایف ۔سی ۔سی 3۔ زگ زیگ الیانمنٹ نامنظور
جلالپور شریف برساتی نالہ کی غلط سمت کے تعین پر اہل علاقہ برہم اعلی حکام اور ایشین بینک آف ڈولپمنٹ میں درخواست پر ریسٹ ہاوس جلالپور شریف میں اعلی افسران کی کھلی کچہری ، کھلی کچہری میں برساتی نالہ ایف ۔سی ۔سی 3 کی موافقت اور مخالفت کے دونوں فریقین شامل تھے ۔
افسران میں ایشین بینک آف ڈولپمنٹ ٹیم ، اے سی پنڈدادنخان انور علی کانجو /صدف اقبال ڈائریکٹر محکمہ اریگیشن لاہور/ شاہد گوہیر ریسیٹلمنٹ ایکسپرٹ/ظہور احمد محکمہ نہر /ملک ارشد نواز پٹواری حلقہ جلالپور شریف /حسن گوندل پٹواری حلقہ پنڈی سید پور /فہیم پٹواری حلقہ ڈھیر ی آرائیاں ۔ اہل علاقہ نے افسران سے درخواست کی کہ نالہ کی سمت کا تعین ایسا ہو کہ مقامی کسانوں کی زمینوں کا کم سے کم نقصان ہو معززین علاقہ میں چوہدری اسلم ڈھیری آرائیاں .محمداشرف نمبردار ڈھیری۔چوہدری کامران اسلم۔ایوب خان نمبردارجلالپورشریف۔چوہدری طالب گوندل۔چوہدری محمدارشد چیمہ۔، حافظ امتیاز گوندل جلالپور شریف ،حاجی محمد نواز حاجی ہوٹل ڈھیری آرائیاں، ماسٹر محمد یوسف ڈھیری آرائیاں۔چوہدری فا ضل گوندل جلالپور شریف ،چوہدری راشد گوندل پاکستان ٹینٹ سروس ،ڈاکٹر یونس گوندل جلالپور شریف ،چوہدری فاروق گوندل ،قیصر گوندل ، گوندل ،راجہ شفاعت چٹی راجگان اور دیگر شامل تھے۔افسران نے اہل علاقہ کی تجاویز کو قلم بند کیا برساتی نالہ کی سمت کادرست تعین کرنے کی یقین دہانی کرواتےہوئےعلاقہ کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے کا وعدہ کیا۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی
