پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے) پرنسپل باگڑی ٹیکنیکل کالج کی معروف صنعتی ادارے غریب وال سیمنٹ آمد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر سے ملاقات مکینکل ڈیپارٹمنٹ کے فائنل ائیر کے طلباء کے لئے غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے صنعتی دورے کی درخواست تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے گورنمنٹ یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل انجینئر جاوید اقبال،ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ فزیکل مظہر تارڑ نے سینئر صحافی و کالم نگار صفر علی خان کے ہمراہ ضلع چکوال کے معروف صنعتی ادارے غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر محمد اکبر اشرف سے خصوصی ملاقات کی جس کا مقصد کالج کے طلباء کے لئے صنعتی دورے کے لئے درخواست کرنا تھا انجینئر جاوید اقبال نے محمد اکبر اشرف سے گفتگو میں کہا کہ مکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں فائنل ائیر کے طلباء کو غریب وال سیمنٹ کے دورہ کی اجازت مطلوب ہے جس میں طلباء کو سیمنٹ کی تیاری کے نظام،صنعتی مشینری اور حفاظتی اصولوں سے عملی طور پر روشناس کرانا ہے جس پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر محمد اکبر اشرف نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز سمیت فیکٹری انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے گورنمنٹ یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے طلباء کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر پرنسپل انجینئر جاوید اقبال،ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ فزیکل باگڑی کالج مظہر تارڑ اور صحافی صفر علی خان نے محمد توصیف پراچہ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز،فیکٹری انتطامیہ سمیت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایڈمن اینڈ ایچ آر محمد اکبر اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے) پرنسپل باگڑی ٹیکنیکل کالج کی معروف صنعتی ادارے غریب وال
