BBC Urdu TV

پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرگیا، پائلٹ محفوظ

پنڈی گھیب: پاک فضائیہ کا ایک طیارہ پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب میں مکیال کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے، زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Exit mobile version