پنڈدادن خان گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے ٹرانسپورٹ بیڑے میں ایک اور بس کا اضافہ
نئی آنے والی بس سے علاقہ تھل کے طالب علم استفادہ کریں گے للہ ٹوبھ گولپور کے طالب علم نے وقت پر اپنے ادارے میں پہنچ پائیں گے
پنڈدادنخان:, گورنمنٹ چودھری محمد یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادن خان کو حکومت کے ادارے ٹیوٹا کی طرف سے طالب علموں کی سہولت کے لیے ایک اور بس مل گئی مذکورہ بس کی آمد سے علاقہ تھل کے طالب علموں کی ٹرانسپورٹ مشکلات ختم ہو جائے گی آنے والی بس للہ ٹاوں سے پنڈدادنخان گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی تک طلبہ کو بغیر کسی اضافی فیس کے لائے اور لے جائے گی یاد رہے کہ اس سے قبل ٹیکنالوجی کالج کے پاس دو بسیں موجود ہیں جو کہ علاقہ جالپ اور پنڈدادنخان کھیوڑہ سے طالب علموں کو بغیر کسی کرائے کے ادارے تک پہنچاتی ہیں اور واپس طالب علموں کو ان کے گھروں تک ڈراپ کرتی ھیں علاقہ تھل کے طالب علموں کو یہ سہولت میسر ہونے پر
نہ صرف طلبہ خوش بلکہ ان کے والدین کی طرف سے بھی خوشی کا اظہار کیا جارھا ھےمرکزی انجمن تاجران سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کا ٹیوٹا کہ افسران اور خصوصاً ظہیر عباس ملک اختر عباس بھروانہ اور محمد عثمان علی صاحب سے اظہار تشکر
رپورٹ : عمران حیدرببلی
