BBC Urdu TV

پنڈدادن خان کے علاقہ پننوال جعفریہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام ھونے کی وجہ سے گلیاں محلے

پنڈدادن خان کے علاقہ پننوال جعفریہ میں نکاسی آب کا ناقص نظام ھونے کی وجہ سے گلیاں محلے جوھڑ کا منظر پیش کرنے لگے ہروقت گلیوں محلوں میں پانی کھڑا رہنے سے گلی محلوں ڈینگی جیسی بیماریاں پھیلنے کے علاوہ نمازیوں۔سکول کے بچوں کے علاوہ ۔اہل محلہ کو شدید پریشانی کاسامنہ ہے۔

پننوال کے معروف نوجوان سماجی شخصیت چوہدری رضوان عرف جانی نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پننوال محلہ جعفریہ کی اکثر گلیاں نکاسی آب نہ ہونے کے سبب گلیوں میں پانی کھڑا رہتا ہے معمول اگر کوئی فوتگی ہو جائے تو میت وہاں سے لے کرگزرنا ناممکن ہو جاتا ہے ۔ بارشوں کے دنوں میں تو بالکل ہی مین گلی کاراستہ بند ھوجاتا ہے ہم اہلیان محلہ کی ڈی۔سی۔جہلم سے پرزور اپیل ہے کہ جو گلیاں کچی ہیں انہیں پختہ کیا جائے اور نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے تا کہ راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Exit mobile version