BBC Urdu TV

پنڈدادن خان : کے تاریخی قصبہ جلالپورشریف کے محلہ باغ تمام بنیادی سہولیات سے محروم اہل

پنڈدادن خان : کے تاریخی قصبہ جلالپورشریف کے محلہ باغ تمام بنیادی سہولیات سے محروم اہل محلہ کی عوام انتہائی مایوسی کے عالم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور۔نہ بجلی۔نہ گلیاں پختہ۔بجلی کے انتہائی وولٹیج کم ھونے کی وجہ سے گھریلوں قیمتی اشیا جل کرخاکستر ھونے لگی۔پنکھا۔واشنگ مشین۔موٹریں استری وغیرہ چلنا بھی ناممکن ھوگیا اہل محلہ باغ کی عوام عاجز آگئی۔جلالپورشریف محلہ باغ کے رہائشیوں نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ھوئے بتا کہ بجلی کے انتہائی وولٹیج کم ھونے کی وجہ سے ہمارے گھروں کا قیمتی سامان جل جاتا ہے۔اس شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے ہمارے محلے کے پنکھے بھی نہیں چلتے۔اور ہم سولرپنکھے چلا کر گزر بسر کررہیے ہیں اور نہ ہی ہمارے محلے کی گلیاں پختہ ہے۔ہمارے محلے کا۔ٹرانسفارمر جوکہ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔جو آدھے جلالپورشریف بجلی سپلائی کرتا ہے۔ہماری ضلعی انتظامیہ۔ڈی سی جہلم اور اعلی احکام سے پرزور اپیل ہے کہ جلالپورشریف کے محلہ باغ میں نیا ایک ٹرانسفارمر نصف کیا جائے جس سے بجلی کے وولٹیج پورے ھونے سے ہمارا قیمتی گھریلوں سامان جلنے سے بچ سکے۔۔اہلیان محلہ باغ جلالپورشریف۔

رپورٹ : کیمرہ میں محمد وقاص کے ساتھ عمران حیدرببلی۔ جلالپورشریف۔ پنڈدادنخان

Exit mobile version