BBC Urdu TV

پنڈدادن خان کارسرکار میں مداخلت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پنڈدادن خان کارسرکار میں مداخلت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کی ملکیتی سیل شدہ دوکان کی سیل توڑنے سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

پنڈدادن خان میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان کے عملہ کو ہراساں کرنے کارسرکار میں مداخلت کرنے پر تین نامزد افراد سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا اسد محمود رینٹ کلرک میونپسل کمیٹی پنڈدادن خان نے تحریری درخواست میں بتایا کہ میونپسل کمیٹی کی ملکیتی دوکان کرایہ داری پر فاضل خان نے الاٹ شدہ جگہ سے زائد جگہ پر تعمیر کر رکھی تھی اور ماہانہ کرایہ داری کی مد میں بقایا جات کی رقم 633474 ھے جنکی عدم ادائیگی پر حسب ضوابط سیل کر دیا گیا آج میونپسل کمیٹی کا عملہ اسد محمود رینٹ کلرک گلشیر احمد لیاقت نقشہ نویس میونپسل کمیٹی کی ملکیتی جگہ کی پیمائش کر رھے تھے کہ فیصل خان،مصدق۔عبدالرحمن اور دو نامعلوم افراد آئے اور آتے ہی بدتمیزی شروع کر دی سینہ زوری کرتے ھوئے دوکان کے تالے توڑ دیے اور سرکاری اہلکاروں کی تذلیل کی ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر کاروائی کرتے ھوئے تھانہ پنڈدادن خان میں زیر دفعہ 186۔506۔420۔427 مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے تذلیل کرنے پر رفاعی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کی عزت نفس مجروح کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے

نیئر اعوان پنڈدادن خان

Exit mobile version