BBC Urdu TV

پنڈدادن خان ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

پنڈدادن خان ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

پنڈدادن خان حکومت ریٹایرڈ ملا زمین کے واجبات فوری طور پر ادا کرائے سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادن خان سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چویدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مزدورں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو تہنا نہیں چھوڑیں گے حکومت فیکٹری سے ریٹایرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بناے اور ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کو فوری طور پر چلوایا جائے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی بندش سے ہزاروں مزدور فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ بیس سال سے ریٹائرڈ ملازمین واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ وہ ہر فورم پر مزدورں کی بحالی کیلئے آواز بلند کریں گے

نیر اعوان پنڈدادن خان

Exit mobile version