پنڈدادن خان پینے کا صاف پانی نایاب اہلیان علاقہ سراپا احتجاج سینکڑوں افراد کی احتجاجی ریلی
مظاہرین کا مین دھریالہ جالپ موڑ پر شدید احتجاج ٹریفک کی روانی متاثر
پبلک ہیلتھ کی نااہلی سے تحصیل پنڈدادن خان کے متعدد دیہات پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی نعمت سے اج بھی محروم ہیں جبکہ پیچھلے دس سالوں میں پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی سکیموں کے نام پر اربوں روپے خرچ کر چکا ھے جسکا گراونڈ پر کوئی وجود نہیں اہلیان غریب وال پانی کی تلاش میں دھریالہ موڑ پر پہنچ گے سینکڑوں مظاہرین نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا اور غریب وال کی رابطہ سڑک کی فوری تعیمر کا مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ پانی اور سڑک ہماری بنیادی ضرورت اور حق ھے جب تک ہمارے مطالبہ مکمل نہیں ھوتے احتجاج جاری رھے گا مظاہرین کی بڑی تعداد اس وقت دھریالہ موڑ پر موجود ھے جہاں پر جلسہ عام کی صورت میں خطابات کا سلسلہ جاری ھے
ڈسڑکٹ رپورٹ : عمران حیدرببلی۔پنڈدادن خان
