BBC Urdu TV

پنڈدادن خان پیار نہیں مار ٹیچر کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد بچہ شدید زخمی

پنڈدادن خان پیار نہیں مار ٹیچر کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد بچہ شدید زخمی

پنڈدادن خان گورنمنٹ ہائی سکول گولپور کے ٹیچر کا دسویں جماعت کے طالب علم پر تشدد والدین کا شدید احتجاج

پنڈدادن خان طالب علم کے والد کی طرف سے قانونی کاروائی کے لیے تحریری درخواست تھانہ پنڈدادن خان میں جمع کر دی گی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش

پنڈدادن خان حکومت پنجاب کے واضع احکامات مار نہیں پیار کی کھلی خلاف ورزی گورنمنٹ ہائی سکول گولپور میں ٹیچر نے دسویں جماعت کے طالب علم کو مار مار زخمی کر دیا بھییلوال کے سابقہ جنرل کونسلر راجہ نیاز علی نے بتایا کہ میرا بیٹا دسویں جماعت کا طالب علم ھے گزشتہ روز میرے بچے نے سکول سے چھٹی کی تھی جب اج وہ سکول گیا تو مبشر نامی ٹیچر نے میرے بیٹے پر بلاوجہ شیدید تشدد کیا جس سے میرے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے بچےکے سارے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں میری اعلی آحکام سمیت ڈی سی جہلم سے اپیل ھے کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جاے اور بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جاے سماجی حلقوں نے شاہ زیب نامی طالب علم پر تشدد کی مذمت کی ھے جبکہ متاثرہ بچے کے والد کی طرف سے قانونی کاروائی کے لیے تحریری درخواست تھانہ پنڈدادن خان میں جمع کرا دی گئی ھے

نیر اعوان پنڈدادن خان

Exit mobile version