BBC Urdu TV

پنڈدادن خان میں ہزاروں طلبا کی علم کی پیاس بجھانے والے حافظ غلام مختار محکمہ تعلیم

پنڈدادن خان میں ہزاروں طلبا کی علم کی پیاس بجھانے والے حافظ غلام مختار محکمہ تعلیم سے ریٹاٸر ھو گۓ

40 برس تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاٸیں گی قاضی آفتاب محمود

پنڈدادنخان
ہزاروں طلبا کو علم کی پیاس بجھانے والے ٹیچر ای ایس ٹی حافظ غلام مختار گورنمنٹ ہاٸی سکول ملیار تحصیل پنڈدادنخان سے ریٹاٸر ھو گٸے انہوں نے 40 سال محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی ڈیوٹی سرانجام دی اس موقع پر ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ھوٸی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر سکول ہذا آفتاب محمود قاضی نے کی تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران نے حافظ غلام مختارکی علمی خدمات کو سراھا بلکہ اہل علاقہ نے بھی ان پر اپنی محبتیں نچھاورکیں اور انہیں شاندار طریقے سے رخصت کیا کہ استاد کا حق ادا کر دیا تقریب سے خطاب کرتے ھوٸے آفتاب محمود قاضی نے کہا کہ استاد قوم کا معمار ھوتا ھے قومیں اپنے استاد کا احترام کرتی ہیں اور دنیا پر حکمرانی کرتی ہیں انہوں نے ریٹاٸر ٹیچر کی تعریف کرتے ھوٸے کہا کہ حافظ غلام مختار ایک انتہاٸی پروفیشنل انسان ھیں انہوں نے ہزاروں طلبا کا مستقبل سنوارا آج ان کے طلبا مختلف علاقوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رھے ہیں اس موقع پر غلام قمر جعفری اور دیگر اساتذہ نے ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا طلبا اساتذہ اور اہل علاقہ کی طرف سے قیمتی تحاٸف بھی ان کی خدمت میں پیش کٸے گٸے بعد میں ان کےلٸے پر تکلف دعوت کا انتظام بھی کیا گیا

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Exit mobile version