BBC Urdu TV

پنڈدادن خان : للہ ڈیول کیرج وے فنڈ بندش ورکنگ کمیٹی کا پنڈی سید پور میں شدید احتجاج

پنڈدادن خان : للہ ڈیول کیرج وے فنڈ بندش ورکنگ کمیٹی کا پنڈی سید پور میں شدید احتجاج

پنڈدادنخان جہلم منڈی بہاوالدین روڈ بلاک فنڈ بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مفتی بشیر احمد کرم

ڈیویل کیرج وے منصوبہ تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کےلئے خواب بن گیا گزشتہ چار سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار نظر آ رھا ھے نمائندوں سمیت حکومتی بےحسی کھل کر سامنے آ گئی رہنما مسلم لیگ نون چوہدری فرخ الطاف نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ تین ماہ میں فنڈ بحال نا کرا سکا تو استعفیٰ دے دوں گا اب پانچ ماہ ھو گئے فنڈ بحال نا ھوئے ورکنگ کمیٹی نے الیکشن کی وجہ سے احتجاج موخر کیا پانچ ماہ گزرنے پر جب پیش رفت نا ھوئی تو دوبارہ متحرک ھو گئے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کے ذریعے دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا گیا اسی سلسلے میں ورکنگ کمیٹی کی طرف سے پنڈی سید پور میں بھرپور احتجاج کیا گیا پنڈدادنخان جہلم منڈی بہاوالدین کھاریاں روڈ بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی گئی اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں نمائندوں کو استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ورکنگ کمیٹی کے رہنما مفتی بشیر کرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ھو گیا چار سال سے تحصیل کے باسی ذلیل و خوار ھو رھے ہیں کاروبار ختم ھو گئے آئے روز حادثات سے قیمتی جانیں ضائع ھو رھی ہیں صرف ڈیویل کیرج وے منصوبہ پایہ تکمیل تک نا پہنچنے کی وجہ سے انہوں نے مزید کہا کہ سگھر پور کشتی کا المناک حادثہ سڑکوں کے کھنڈرات ھونے کی وجہ سے پیش آیا اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے چیک دینے سے زندگیاں واپس نہیں آتی حکومت ھوش کے ناخن لے اور فنڈز بحال کر کے منصوبے کو فوری پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہم موٹر وے بندش کے بارے میں بھی اجلاس میں سوچ رھے ہیں کیونکہ بار بار احتجاج سے حکومت کو شاید اثر نہیں ھو رھا حکومت اس تحصیل سے کون سے بدلے لے رھی ھے اربوں روپے ٹیکس دینے والی تحصیل لاوارث کیوں ھے انہوں نے کہا آج عوام کا غم و غصہ دیکھ لیں اگر اتنی شدید گرمی میں اتنی بڑی تعداد میں عوام نکل سکتی ھے تو اب یہ پیچھے ہٹنے والے نہیں تحصیل بھر میں ورکنگ کمیٹی کے علاؤہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ھے اب مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے

عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Exit mobile version