پنڈدادن خان (عمران حیدر ببلی سے)
آستانہ عالیہ جلالپور شریف میں عرس محبوبین ، بڑی گیارہویں شریف کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ عرس محبوبین کی صدارت سجادہ نشین حضرت پیر سید انیس حیدر شاہ بادشاہ نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ چشتیہ حیدریہ جلالپور شریف کے زیر اہتمام عرس محبوبین بڑی گیارہویں شریف کی تقریبات منعقد کی گئیں ۔ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف حضرت پیر سید انیس حیدر شاہ بادشاہ نے کی ۔ عرس محبوبین کی بابرکت روحانی تقریبات کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملک کے نامور نعت خوانوں نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ تقریبات میں ملک کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی اور خطاب فرمائے ۔ تقریبات میں ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور حیات طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالی ۔ جس کے بعد محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ۔ عرس محبوبین بڑی گیارہویں شریف میں ہزاروں مریدین اور زائرین نے شرکت کی ۔ عرس محبوبین بڑی گیارہویں شریف کی تقریبات کا اختتام ختم شریف کے بعد دعائے خیر کے ساتھ کیا گیا ۔ عرس محبوبین کی اختتامی دعا میں ملک و ملت کی سلامتی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں جس کے بعد زائرین کے لیے لنگر کے وسیع انتظامات کیے گئے ۔
پنڈدادن خان (عمران حیدر ببلی سے) آستانہ عالیہ جلالپور شریف میں عرس محبوبین ، بڑی گیارہویں
