BBC Urdu TV

پنڈدادن خان (عمران حیدرببلی سے) علاقہ جلالپورشریف میں خون سفید ھو گیا بڑے بھاٸی نے دھوکے

پنڈدادن خان (عمران حیدرببلی سے) علاقہ جلالپورشریف میں خون سفید ھو گیا بڑے بھاٸی نے دھوکے سے ورغلا کر چھوٹے بھاٸی کے مکان پر قبضہ کر لیا

جلالپورشریف کے رہاٸشی محمد افضل عاصم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوٸے کہا کہ میرے والد صاحب حیات ہیں اور انہوں نے مجھے بطور حصہ وراثت تین مرے کا مکان جو کہ مین بازار جلالپورشریف میں واقع ھے لکھ کر دیا تھا جس پر میں نے کراٸے دار بٹھا رکھے تھے میرے بڑے بھاٸی محمد اکرم نے مجھے یہ کہہ کر مکان خالی کروایا کہ غلالم مرتضٰی کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں مکان اس کو دینا ھے تم مکان خالی کروا دو اب ایک سال سے ذاٸد عرصہ گذر چکا ھے مجھے کرایہ تک نہیں ملا بلکہ غلام مرتضٰی کا کہنا ھے کہ تمہارا مکان سے کوٸی تعلق نہیں میں نے مکان تمہارے بھاٸی سے خرید لیا ھے محمد افضل کا کہنا تھا کہ میرا بھاٸی پی ایم پورٹل سیل میں ملازم ھے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے مکان ہتھیا رہا ھے جب بھی مکان واپسی کا مطالبہ کرتا ھوں تو سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دیتا ھے لہٰذا میری وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ،آٸی جی پنجاب،ڈی پی او جہلم اور ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف سے اپیل ھے کہ میرے مکان پر کیا گیا قبضہ واگذار کرایا جاٸے اور مجھے تحٕفظ فراہم کیا جاٸے۔

Exit mobile version