پنڈدادن خان : حالیہ بارشوں میں زم زم ویلفٸیر سوساٸٹی نے متعدد گرنے والے مکان تعمیر کراٸے
پنڈدادنخان حالیہ شدید بارشوں میں پاکستان بھر کی طرح تحصیل پنڈدادنخان میں بھی کافی نقصانات ھوٸے متعدد مکانات گرے لوگوں کا کافی مالی نقصان ھوا کچھ غریب اور مستحق افراد کے بھی مکانات گرے جنہوں زم زم ویلفٸیر سوساٸٹی سے رابطہ کیا گو بہت زیادہ اخراجات تھے لیکن زم زم ویلفٸیر سوساٸٹی کے رہنما نے دیگر رہنماٶں سے مشاورت کر کے انہیں تعمیر کرنے کی حامی بھر لی کچھ مکانات کی چھتیں کچھ مکمل مکانات تعمیر کٸے گٸے جن پر تقریباً چھ لاکھ روپے خرچ ھوٸے ایک بیان میں رہنما زم زم ویلفٸیر سوساٸٹی حاجی سرفراز احمد گوندل نے کہا کہ ہم اپنے پیر و مرشد صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کے مشن خدمت انسانیت کو لے کر چل رھے ہیں خدمت انسانیت میں روحانی سکون ملتا ھے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جان بھی اس مشن پر قربان ھے ہم نے ہمیشہ مستحقین کا ساتھ دیا کوٸی فوٹو سیشن یا نماٸش نہیں کی کبھی بس اللہ کی رضا کی خاطر کام کر رھے ہیں یاد رھے اس سے پہلے فوڈ پیک کی تقسیم بچیوں میں جہیز کی تقسیم سڑکوں گلیوں سمیت متعدد کام اس سوساٸٹی کے زیر اہتمام ھو چکے ہیں اہل علاقہ نے زم زم ویلفٸیر کو ان کے رفاعی سماجی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا
رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان
