BBC Urdu TV

پنڈدادن خان افواج پاکستان ملکی سالمیت کی علامت ھے ملک دشمن قوتیں اسکو کمزور

پنڈدادن خان افواج پاکستان ملکی سالمیت کی علامت ھے ملک دشمن قوتیں اسکو کمزور کرنا چاہتی ہیں

پنڈدادن خان فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف بیان بازی بیرونی ایجنڈہ ھے کچھ عناصر باہر بیٹھ کر دشمن قوتوں کا ساتھ دے رھے ہیں

پنڈدادن خان ضلع جہلم شہیدوں غازیوں کی سرزمین ھے افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میجر( ر) اعزاز جنجوعہ

پنڈدادن خان افواج پاکستان اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے علاقہ بائی دیس داراپور میں یکجہتی افواج پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ھوے میجر ر اعزاز جنجوعہ نے کہا کہ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی ملکی سالمیت کے ضامن ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے افواج پاکستان کے خلاف منظم شازش کے تحت نفرت پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ ملکی دفاع کو کمزور کیا جاسکے میجر ر اعزاز احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں اور انکی قدر وقیمت شہداء کے خاندانوں سے پوچھی جاے کچھ عناصر ملک سے باہر بیٹھ کر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کر رھے ہیں تاکہ ملکی دفاع کے اداروں کو کمزور کیا جاسکے ایسے عناصر کا بھر پور مقابلہ کریں گے ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں استمال ھونے والے عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں میجر ر اعزاز جنجوعہ نے کہا کہ ضلع جہلم شہیدوں غازیوں کی سرزمین ھے اور ضلع جہلم کا کوئی گاوں اور گھر ایسا نہیں جہاں پر وطن پر قربان ھونے والے نوجوان نہ ھوں ضلع جہلم کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک دشمن قوتوں کو انکے مقصد میں کامیاب نہیں ھونے دیا جاے گا

نیر اعوان پنڈدادن خان

Exit mobile version