BBC Urdu TV

پنڈدادن خان : آل تحصیل مقابلہ حسن قرأت نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے پنجاب کالج

پنڈدادن خان : آل تحصیل مقابلہ حسن قرأت نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے پنجاب کالج پنڈدادنخان میں زیر صدارت ڈاٸریکٹر پنجاب کالج محمد یاسین خان بلوچ منعقد ھوٸے جس کے مہمان خصوصی حکیم سید اختر علی بخاری اور چوہدری تھے مقابلہ جات میں تحصیل بھر سکولوں کے منتخب بچوں کے علاوہ معروف سماجی رہنما عبدالحفیظ ساقی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان سوشل ایسوسی ایشن شمالی پنجاب سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی مقابلہ حسن قرأت کے جج صاحبان میں قاری محمد یوسف سیالوی اور قاری ذیشان قاسمی تھے جبکہ مقابلہ نعت خوانی میں ججز کے فراٸض ملک کے معروف نعت خوان مدثر خان آفریدی اور علامہ فاروق سعیدی تھے مقابلہ جات میں تحصیل بھر کے طلبا نے مقابلہ حسن قرأت اور نعت خوانی میں بھرپور حصہ لیا اور پوزیشن ھولڈر بچوں کی خصوصی حوصلہ افزاٸی کی گٸی آخر میں ڈاٸریکٹر پنجاب کالج پرنسپل پنجاب کالج ہذا اور سٹاف نے مہمانوں کی خصوصی تواضح کی گٸی۔

رپورٹ : عمران حیدرببلی پنڈدادن خان

Exit mobile version