BBC Urdu TV

پنڈدادن خان۔ ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم ایک قومی فریضہ ہے ڈینگی وائرس سے بچاؤ

پنڈدادن خان۔ ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم ایک قومی فریضہ ہے ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی ہر فرد کو ہونی چاہیے پرہیز اور احتیاط علاج سے بہتر ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گھر گھر کوچہ کوچہ آگاہی مہم اور پمفلٹ کی تقسیم ایک احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے چیف آفیسر ملک خالد محمود اور پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر بخاری نے بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ کے دست راست راجہ غضنفر علی خان کے مزار سے چلڈرن پارک تک نکالی جانے والی ڈینگی وائرس آگاہی مہم واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حکیم سید اختر بخاری نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی ریلی میں سکول ہذا کے سٹاف طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کے اختتام پر میونسپل کمیٹی ہال میں زیر صدارت چیف آفیسر ملک خالد محمود ایک سیمینار منعقدکیا گیا جسمیں مہمان خصوصی پی ایس اے کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر بخاری تھے جبکہ مہمان اعزازی قائم مقام سی او حاجی ملک محمد سلیمان تھے سیمینار سے ملک خالد محمود سی او حکیم سید اختر بخاری ملک محمد سلیمان میونسپل آفیسر شبیر احمد مارتھ قائم مقام سی او حاجی محمد اسلم نجم الحسن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دینگی مچھر کے خاتمے اور بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا علاوہ ازیں گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان میں بھی ڈینگی وائرس سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار رئیس مدرسہ عبدالجلیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں مہمان خصوصی معروف ماہر تعلیم اور مصنف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الحاج حافظ حبیب اللہ تھے سیمینار سے حافظ حبیب اللہ گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خان کے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان اور دیگر مقررین نے ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلا اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا سیمینار میں اساتذہ صاحبان کی بڑی تعداد کے علاوہ طلباء نے بھرپور شرکت کی علاقہ بھر میں ڈینگی آگاہی مہم اور واک کا اہتمام اسسٹنٹ کمشنر ملک نورالزمان کی زیر نگرانی منعقد کیے گئے

رپورٹ : عمران حیدرببلی

Exit mobile version