BBC Urdu TV

.پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کامنفرد اعزاز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن

.پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کامنفرد اعزاز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
کی جانب سے میٹرک 2025 کے شاندار نتائج کی بنیاد پر شہید ذوالفقار علی بھٹو اسلام آباد یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد ادارے، اساتذہ اور تعلیمی انتظامیہ کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کو سراہنا تھا، جن کی بدولت طلبہ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔
اس تقریب کے مہمانان خصوصی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک شعیب اعوان صاحب اور معروف ٹرینر مزمل محمود صاحب تھے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی کے پیچھے مضبوط قیادت، باصلاحیت اساتذہ اور مؤثر تعلیمی رہنمائی کا اہم کردار ہوتا ہے۔
اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور طلبہ کی مستقبل کی سمت متعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر اظہارِ تشکر کے طور پر ایک یادگاری تحفہ پیش کیا گیاجو ادارے کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی صاحب نے وصول کیا۔ یہ تحفہ تعلیمی خدمات کے اعتراف اور مستقبل میں بھی اسی جذبے سے تعلیمی ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کی علامت تھا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اسے ایک یادگار اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا۔
اللہ پاک ادارے کو مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے. آمین

Exit mobile version