BBC Urdu TV

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) مسلم امہ کی کامیابی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے مرکزی

پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) مسلم امہ کی کامیابی اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے مرکزی علما کونسل جہلم .

7ستمبر یوم ختم نبوۃ ملکی تاریخ کا تاریخ ساز دن ہے. قاری حکیم شبیر احمد عثمانی

سیلاب متاثرین کیلئے مسلح افواج اور دینی و فلاحی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں علماء کرام
تفصیلات کےمطابق مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار بسلسلہ سیرۃ رحمتہ اللعالمین وا استحکامِ پاکستان زیر صدارت قاری حکیم شبیراحمد عثمانی صدر مرکزی علماء کونسل جہلم منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام نے اسوۂ رسول اکرم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ کی حقیقی کامیابی صرف اور صرف اسوۂ رسول اکرم پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ حضور رحمۃ اللعالمین تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے. اس رحمت خداوندی کو پانے کیلئے رحمۃ اللعالمین کی رحمت بھری سیرت ہی وہ اسوۂ حسنہ ہے جس کو اپنا کر ہر فردامت رحمتیں سمیٹ سکتا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا عقیدۂ ختم نبوۃ اسلام کی اساس ہے . 7 ستمبر 1974 ء قادیانیوں کو پاکستان میں ریاستی سطح پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے قومی اسمبلی کا متفقہ تاریخی فیصلہ ہے اور یہ دن پاکستان کی تاریخ میں تاریخ ساز دن ہے
ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کیلئے اس ملک کا بچہ بچہ بیدار ہے اور ہر مسلمان اس قانونی فیصلے کے تحفظ کا پہرے دار ہے.
علمائے کرام نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پاک فوج اور دینی , فلاحی اداروں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
حکومت موجودہ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کی روشنی میں مستقبل کی پلاننگ کرے. عوام الناس ، فلاحی تنظمیں اور دینی ادارے دل کھول کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد کریں . ملک اس وقت تباہ کن صورتحال کا شکار ہے. پاکستان کے ہر شہری کی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور تمام حلقے اپنے فروعی اختلافات پس پشت ڈال کر اور متحد ہو کر دینی , سماجی , فلاحی اور بالخصوص قومی اداروں کیساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

علماء کرام نے سیلابی صور تحال اور قدرتی آفات کو اللّہ عزوجل کی ناراضگی قرار دیتے ہوئے عوام الناس سے رجوع الی اللّہ اور اجتماعی توبہ استغفار کا اہتمام کرنے کی اپیل کی .
سیمنیار کے اختتام پر حالیہ بارشوں اور سیلاب میں شہید ہونے والے تمام مسلمانوں کیلئے دعاۓ مغفرت کی گئی۔
سمینار سے مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے راہنماؤں مولانا ذیشان اسحاق , مولانا قاری محمد اشرف اور مولانا انس الرحمن نے خطاب کیا
اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے عہدیداران اور مختلف تحصیلوں کےصدور نےشدید موسم کی خرابی اورضلع جہلم میں شدید اربن فلڈ کے باوجود شرکت کی .
اجلاس میں جن علماء کرام نے شرکت کی ان میں بلخصوص قاری شبیر احمد عثمانی صدر مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم،مولانا محمد انس الرحمن جنرل سیکرٹری،حافظ محمد احسان،مولانا مرتضی تنویر،مولانا محمد مدثر،قاری عاصم عرفان،شاکر علی بھٹی،قاری محمد ابراہیم منیر،مولاناقاری محمد اشرف ،ملک محمد مبارک ،قاری ابصارایوب،ملک امانت علی،مولانا ذیشان اسحق،مولانا حکیم زبیر الحسن،عبدالرزاق شمیم(ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)،ملک محمد قاسم(ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)،ملک محمد مدثرودیگر شامل ہیں

Exit mobile version