پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) للہ جہلم ڈیویل کیرج وے زیر تعمیر سڑک سے یو سی جلالپور شریف اور گرد و نواح کے گاؤں میں نکاسی آب کی سنگین صورتحال
سڑک کی اونچائی چار سے پانچ فٹ ھونے سے
عوام اور صاف ستھرا پنجاب کے ورکروں کو شدید مشکلات کا سامنا
پنڈدادنخان ( عمران حیدر ببلی)پنڈدادن خان یوسی جلالپورشریف اور گردونواح میں جہلم پنڈدادن خان روڈ زیر تعمیر ھونے کی وجہ سے یوسی جلالپورشریف اور گردونواح کے تمام گاوُں کی عوام اور ستھرا پنجاب کے ورکرو کو شدید مشکلات کا سامنا۔جہلم پنڈدادن خان زیر تعمیر ڈیول کیرج وے کی اونچائی تین سے چار فٹ ھونے کی وجہ سے چٹی راجگان۔ڈھیری پیراں ودیگر گاوُں کی نکاسی آب بند۔
ہل علاقہ کی عوام نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ جہلم پنڈدادن خان زیرتعمیر روڑ کی تعمیر تو خوش آئند ھے مگر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے نکاسی آب کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ روڈ کے ساتھ تمام گاوُں کی نکاسی آب بہتر ھوسکے۔مزید گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ یوسی جلالپورشریف سی ایم مریم نواز کے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرو کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گلی محلوں کی صفائی کرنے کے لیے بہت مشکل پیش آتی ہیں ہماری ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جہلم پنڈدادن خان زیرتعمیر روڈ کی انچائی ذیادہ ھونے کی وجہ سے نکاسی آب کا مسلہ حل کیا جائے ۔اہلیان علاقہ یو سی جلالپور شریف
