
پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی سے) اسلام آباد ڈائیلاگ کاکامیاب انعقاد سیاسی اور عسکری قیادت کے عظیم وژن کا عکاس ہے مرکزی علماء کونسل جہلم
مذاکرت کے ذریعہ عارضی جنگ بندی پائیدار امن کی ضامن ہے حکیم قاری شبیراحمدعثمانی
عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے پر قوم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے علماء کرام
مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کا ایک خصوصی اجلاس حکیم قاری شبیر احمد عثمانی صدر مرکزی علماءکونسل ضلع جہلم کی زیر صدارت جہلم شہر میں منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں علماء کرام نےشرکت کی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماے کرام نے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت خصوصاً فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ڈائیلاگ کا کامیاب انعقاد ملکی قیادت کے عظیم وژن اور انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا جس سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات آشکار ہوئی کہ پاکستان عالمی امن کے لئے کردار ادا کرنے میں پوری طرح سنجیدہ اور مخلص ہے اور مرکزی علماء کونسل ملکی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کےلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں
پاکستانی قوم اور سیاسی وعسکری قیادت کےلئے اعزاز ہیکہ پاکستان عالمی سطح پر امریکہ اور ایران کے مابین ثالثی کا کردارادا کر رہا ہے
اجلاس کے آخرمیں مذاکرت کی کامیابی اور عارضی جنگ بندی کے مستقل امن میں بدلنے کے لئے خصوصی دعاکی گئی تاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اس عظیم مقصد میں کامیابی عطاء فرمائے
اجلاس میں مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم اور تحصیلوں کے عہدےداران اور دیگر علماء نے شرکت کی جن میں حکیم قاری شبیر احمد عثمانی صدرمرکزی علماء کونسل جہلم،مولانا انس الرحمن ،مولانا ذیشان اسحٰق،قاری محمد ابراہیم منیر،قاری ابصار ایوب،مولانا محمد مدثر ،مولانا حکیم زبیرالحسن،مولانا محمد عمران،حافظ مرتضیٰ تنویر،ملک محمد مبارک ،قاری عاصم عرفان،شاکر علی بھٹی،ایڈووکیٹ عبد الرزاق شمیم ودیگر شامل ہیں
