پنڈدادنخان کے نواحی شہرجلالپورشریف میں بجلی کی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف پرامن احتجاج کیا گیا
جس میں اہلیان جلالپورشریف کی عوام نے بھر پورشرکت کی جس میں بیوہ خواتین۔بزرگ بچے معزور افراد نے شرکت کی۔اور کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس نے ہمارے بچوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا۔ظالمانہ ٹیکس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں چولا جلنا مشکل ھوگیا ہے۔اس ظالمانہ ٹکیس کی وجہ سے بچوں کو سکول میں پڑہانہ شدید مشکل ہے ہم بجلی کے بل ادا کرے۔یابچوں کو اعلی تعلیم دلوائے یا پھر گھر کا خرچ چلائے۔۔ہم عوام اپنے گھروں کی قیمتی اشیا بیچ کربل جمع کروائے۔ایک بیوہ خاتوں نے بتایا کہ میرا اس دنیا میں اللہ کے سوا کوئی نہیں بہت مشکل سے گزر بسر ھورہی ہیں۔خدارا ہم غریبوں پے رحم کیا جائے۔اسی طرح ایک ٹانگ سے معزور محمداقبال نے کہا کہ میرا بیٹا بھی معزور اور میں نے چائے کا کھوکھا بنا رکھا ہے میرا بل آٹھ ہزار آیا ہے۔میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے ہم پر رحم کیا جائے۔اور ظالمانہ بجلی کے ٹیکس سے نجات دلوائی جائے ۔سماجی کارکن۔حمزہ گل۔محمدشعیب۔ محمد توقیر چوہدری محمدنوازگوندل ۔نے بھی اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف نعرہ بازی اور بجلی کے بلوں میں جگا ٹیکس کے خلاف بھر پور احتجاج میں حصہ لیا اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ریلف کی اپیل کی۔۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی۔۔پنڈدادن خان