BBC Urdu TV

پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپورشریف میں.(یورو گڈز)انٹر نیشنل سکول سسٹم نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات

پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپورشریف میں.(یورو گڈز)انٹر نیشنل سکول سسٹم نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ھوئی

جس میں (یورو گڈزانٹر نیشنل سکول سسٹم نے تحصیل بھر میں میدان مار لیا۔ سکول کے اونر سمیرشہزاد۔مدثرھاشمی۔پرنسپل گل نور نے بچوں کے سالانہ نتائج کے لیے انھتک محنت رنگ لے آئی اس کے علاوہ اہلیان جلالپورشریف کے سکول کے بچوں اور والدین نے بھرپور شرکت کی تقریب میں طلباء و طالبات سمیت والدین معززین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے بچوں کی کارکردگی نے حاضرین کے دل موہ لئے اس موقع پر اہل علاقہ کی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سکول کے طلباء کے رزلٹ کی کارکردگی سب کو نظر آتی ہے لیکن یورو گڈزانٹر نیشنل سکول سسٹم کے طلبا و طالبات بہت اچھے نمبروں سے کامیاب ھوئے ہیں اسی طرح سکول کے بچوں کے نتائج سے بچے اور ان کے والدین مطمئن ہیں یہ سب پرنسپل اور ٹیچرز کی محنت رنگ لاتی ھے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اہم انقلابی تبدیلیاں لا رھے ہیں جس سے نتائج مزید بہتر ھوں گے

تمام کامیاب اور پوزیشن ہولڈرز بچوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا بہترین رزلٹ کے قابل ٹیچرز کی محنت کا صلہ ھے کامیاب طلبا و طالبات کو تعریفی اسناد ٹرافیاں اور دیگر پرائز دئیے گئے جس پر اہل علاقہ کی عوام اور بچوں کے والدین نے یورو گڈزانٹر نیشنل سکول سسٹم کے اونر سمیر شہزاد/مدثرھاشمی۔پرنسپل گل نور۔کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

پنڈدادن خان : ( رپورٹ عمران حیدرببلی)

Exit mobile version