BBC Urdu TV

پنڈدادنخان کی عوام نے جھولیاں بھر دیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ

پنڈدادنخان کی عوام نے جھولیاں بھر دیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں عوام اور مخیرحضرات کی طرف سے نوٹوں کی بارش

معصوم بچی کی جانب سے مٹی بنا ہوے گلے کا عطیہ

چوہدری عابد اشرف جوتانہ ؛کرنل ر زاہد شیرازی کی بھی نوجوان کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کمیپ میں امد

مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کی طرف سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے شالیمار چوک میں لگائے گئے کیمپ میں آٹھ گھنٹے کے دوران مختلف مناظر دیکھنے کوملے مخیر اور سفید پوش خواتین و حضرات کی طرف سے تو عطیات دیے ھی جارہے تھے وہیں پر مزدوروں چھابڑی فروشوں ڈرائیوروں اور انتہائی غریب طبقے کی طرف سے بھی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے عطیات دیے گئے عوام اور مخیر حضرات کی طرف سے توقع سے زائد پزیرائی کے باعث صرف آٹھ گھنٹے کے دوران گیارہ لاکھ روپے نقد اور تقریبا چار لاکھ روپے کے قریب سامان خودونوش کے عطیات جمع ہوئے جس میں پینے کا پانی خشک راشن پلاسٹک شیٹیں خشک میواجات جوس بوتلیں الغرض ہر وہ سامان جس کی سیلاب زدگان کو ضرورت تھی لوگوں نے دل کھول کر عطیہ کیا مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے لگایا جانے والا یہ کیمپ سات روز تک جاری رہے گا

رپورٹ : عمران حیدرببلی۔پنڈدادن خان

Exit mobile version