پنڈدادنخان: کھیوڑہ چواہ سیدن شاہ روڈ زیڈ موڑ کے قریب مسافر کوسٹر کو حادثہ، متعدد طلباء زخمی، ہسپتال منتقل
پنڈدادنخان: ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پنڈدادنخان: مسافر کوسٹر میں ایف جی کالج منگلا کی طلباء سوار تھیں، گاڑی ٹریپ پر آئی ہوئی تھی۔
پنڈدادنخان: زخمیوں میں
رضوانہ دختر محمد جمیل عمر 18 سال (ہسپتال منتقل)
لاریب دختر محمد گلستان عمر 18 سال ( ہسپتال منتقل)
جویریا ساجد دختر ساجد حسین عمر 17 سال ( ہسپتال منتقل)
ماہ نور دختر اشتیاق احمد عمر 18 سال ( ہسپتال منتقل)
جاوید ولد ایوب عمر 50 سال (فریکچر، ہسپتال منتقل)
محمد عباس ولد محمد شفیع عمر 41 سال ( سر پر زخم ہسپتال منتقل)
سویرا دختر شاہد عمر 17 سال ( سر پر زخم ہسپتال منتقل)
جویریا ولد محمد شبیر عمر 16 سال (فرسٹ ایڈ) شامل ہیں۔
پنڈدادنخان ؛ ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور THQ ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
