BBC Urdu TV

پنڈدادنخان نادرا آفس تبدیل ھونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کشادہ بلڈنگ بہترین ماحول

پنڈدادنخان نادرا آفس تبدیل ھونے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کشادہ بلڈنگ بہترین ماحول بیٹھنے کےلئے خوبصورت کرسیاں عوام اس نئے آفس سے خوشی سے نہال سابقہ بلڈنگ لب سڑک ھونے آفس تنگ ھونے کی وجہ سے صارفین کو باہر گرمی سردی میں بیٹھنا پڑتا جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی سوشل میڈیا الیکٹرانکس میڈیا پرنٹ میڈیا پر اکثر آفس کے حوالے سے اعلیٰ حکام تک نیوز پہنچائی جاتی رھی بالآخر عوام کا جائز مطالبہ مان کر نئی بلڈنگ کا انتخاب کیا گیا نئے ماحول میں عوام پر سکون ھے نادرا آفس کا عملہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کر رھا ھے آفس کا صاف ستھرا ماحول صارفین کےلئے اطمینان کا باعث ھے نادرہ آفیسر محمد مدثر کا کہنا ھے کہ ہم عوام کی خدمت کےلئے ہر وقت حاضر ہیں ہماری کوشش ھوتی ھے صارف کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے/

رپورٹ عمران حیدرببلی

Exit mobile version