پنڈدادنخان : منشیات ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے تعلیمی اداروں میں منشیات اور دیگر نشہ آور زہر کے باعث نئی نسل تیزی سے تباہی اور بربادی کے دہانے کی طرف جارہی ہے حکومت منشیات فروشوں اور منشیات سپلائی کرنے والے بااثر افراد کے خلاف عملی اقدامات کریں ورنہ یہ زہرپورے معاشر ے کو چٹ کرجائے گا پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے ہمارے لیے تحفظ کی علامت ہیں جن ممالک کے سکیورٹی ادارے اور افواج کے خلاف عوام کے اندر زہر بھراگیا ہے وہ ممالک اب تباہی اور بربادی کی طرف گامزن ہیں ہمیں اپنی مسلح افواج سکیورٹی اداروں اور شہداء پر فخر ہے جو اپنی جانیں قربان کر کے ہماری حفاظت کر رہے ہیں عوام کو مغربی و دشمن ممالک کی بھیانک چالوں سے محفوظ رہنا ہوگا ان خیالات کا اظہار یوم دفاع پاکستان6ستمبر کے حوالے سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ آل پاکستان سوشل ورکرز و انسداد منشیات و تقسیم ایورڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گورنمنٹ چوہدری محمد یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس کی صدارت سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نورالزمان تھے۔
رپورٹ : عمران حیدرببلی۔پنڈدادن خان
