پنڈدادنخان (عمران حیدرببلی) پاکستان سمیت دیگر ممالک میں خدمت انسانیت کا مشن جاری رھے گا فیاض الحسن
دنیا کے بائیس ممالک میں ہم اس عظیم مشن کا کام کر رھے ہیں کھیوڑہ میں میڈیا سے گفتگو
پنڈدادنخان عبدالحفیظ ساقی
معروف مذھبی سکالر چیرمین آل مشائخ کونسل پاکستان چیرمین حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری کا کھیوڑہ مرزا اشفاق احمد کی رہائش گاہ پر آمد جہاں انہوں نے نماز فجر ادا کی مریدین اور چاہنے والوں سے ملاقات کی اور خطاب فرمایا
جس میں انہوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ اپنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں ھے نماز روزہ کی پابندی کریں اللہ کی مخلوق کی جہاں تک ممکن ھو خدمت کریں اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن خدمت انسانیت کا مشن ھے ہم پاکستان سمیت دنیا کے بائیس ممالک میں انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں الحمدللہ بائس ممالک میں ہمارے ادارے خدمت دین اور خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں قدرتی آفت ھو ہماری ٹیمیں امداد کےلئے سب سے پہلے پہنچتی ہیں
پاکستان میں تقریبآ ہر شہر میں ہمارے ادارے موجود ہیں جو خدمت دین اور خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہیں رمضان کی آمد آمد ھے رمضان میں ہم پاکستان سمیت دیگر ممالک میں فوڈ پیک تقسیم کرتے ہیں تاکہ اللہ کی مخلوق اس مہنگائی کے دور میں آسانی سے روزے رکھ سکے انہوں نے حالیہ الیکشن کے حوالے سے کہا کہ سیاستدان عوام پر رحم کریں عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے مہنگائی بےروزگاری کی ماری عوام سے قربانی لینے کے بجائے خود قربانی دیں عوام کے چولہے پہلے ھی ٹھنڈے پڑے
