BBC Urdu TV

پنڈدادنخان : (عمران حیدرببلی سے )پچھلی گلی یا بند کمرے کی سیاست کاقائل نہیں اور نہ ہی سلیکشن

پنڈدادنخان : (عمران حیدرببلی سے )پچھلی گلی یا بند کمرے کی سیاست کاقائل نہیں اور نہ ہی سلیکشن میرا معیارہے شہر میں ہونیوالی کارنر چہ میگوئیاں اس وقت دم توڑ جائیں گی جب الیکشن کا میدان سجے گا چوہدری زبیر جمیل سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے مرحوم لیڈر داؤد کی سربراہی میں اور بعد ازا اپنے بل بوتے پر دو الیکشنز میں مد مقابل پارٹی کا مقابلہ کر چکے ہیں اور اللہ تعالی کے فضل و کرم اور تاجر بھائیوں کی بھر پور حمایت سے فتح ہمیں نصیب ہوئی اب پھر کچھ دنوں سے شہر کے کونوں کھدروں سے تاجران پنڈدادنخان پر اقتدار بارے سلیکشنز کی میٹنگیں ہو رہی ہیں جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاۓ گا جس کسی کو شوق ہے آۓ کھلے میدان میں مقابلہ کرے اور تاجران کی واضع حمایت سے اپنا خواب پورا کرے وہ گذشتہ روز پنڈدادنخان میں ایک بھرپور پریس کانفرنس کر رہے تھے چوہدری زبیر جمیل نے کہا کہ ہم نے اپنے تاجر بھائیوں کو کسی بھی مسلےء میں اکیلا نہیں چھوڑا میں نے اپنی مکمل ٹیم کے ہمراہ ہر پلیٹ فارم پر تاجران پنڈدادنخان کی نمائیندگی کی اور آئیندہ بھی میں اپنی لیگل ٹیم کیبنٹ کے اراکین اور مخلص احباب کی مشاورت سے آئیندہ کا لائحہ عمل تیار کرونگا میری پارٹی جسے بھی الیکشن کیلۓ نامزد کرے گی میں مکمل حمایت کرونگا

Exit mobile version