BBC Urdu TV

پنڈدادنخان (عمران حیدرببلی سے)نہلے پہ دہلا* تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں سرشام متعدد ڈکیتی کی وارداتوں

پنڈدادنخان (عمران حیدرببلی سے)نہلے پہ دہلا* تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں سرشام متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد چوری کی واردات

تھانہ جلالپورشریف سے چند فرلانگ فاصلے پر گزشتہ رات بیشتر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صفائی ستھرائی پر مامور ستھرا پنجاب پروگرام یونین کونسل جلالپورشریف کی گاڑیاں بھی بیٹریوں سے محروم ھو گئیں ہائی وے ریسٹ ہاؤس سے ملحقہ میلاد چوک میں قائم ستھرا پنجاب کے دفتر میں کھڑی تین سوزوکی پک آپ گاڑیوں کی بیٹریاں چور اتار کر لے گئے تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم عمل ہیں تھانہ جلالپورشریف کی پولیس مال بناؤ پالیسی اپناتے ھوئے ڈی پی او جہلم کی شہرت کو نقصان پہنچانے میں مصروف ھے علاقے کے عوام نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ ایماندار اور فرض شناس افسران تھانہ جلالپورشریف تعینات کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

Exit mobile version