پنڈدادنخان (عمران حیدرببلی سے)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف اور انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ ملک نذر عباس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا حسنین عباس عرف نینی گینگ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف اور انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ ملک نذر عباس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ اہم کاروائی میں حسنین عباس عرف نینی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ۔ ملزمان سے چوری شدہ 06 عدد موٹر سائیکلز، موٹر سائیکل انجن اور اسپیئر پارٹس مالیتی 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 05 لاکھ 35 ہزار روپے بنتا ہے۔ پنڈدادنخان پولیس نے منشیات فروش اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد ملزمان گرفتار کر لیے اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہے جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا ۔ ۔
پنڈدادنخان (عمران حیدرببلی سے)ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف اور انچارج پولیس
