BBC Urdu TV

پنڈدادنخان سینیٹری ورکرز تنخواہوں سے محروم تنخواہیں نہ ملنے پر جھاڑو چھوڑ ہڑتال

پنڈدادنخان سینیٹری ورکرز تنخواہوں سے محروم
تنخواہیں نہ ملنے پر جھاڑو چھوڑ ہڑتال کی وارننگ

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان TMA کے سینٹری ورکرز جو شہر کی صفائی ستھرائی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انتہائی محنت سے کام کرتے ہیں اور ہمارا کوڑا اٹھاتے ہیں تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں تاکہ بجلی کے بل اور دیگر واجبات اور اخراجات وقت پر ادا کیے جا سکیں اس حوالے سے سینٹری ورکرز کا کہنا تھا کہ ہم ہر تقریبات اور تہوار پر عوام کی خدمت میں دن رات ایک کرتے ہیں ہمارے بھی بچے ہیں ہمارے بھی خراجات ہیں انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہماری تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں تاکہ کسی سے ادھار مانگنے کی نوبت نہ آئے بصورت دیگر ہڑتال کی کال دیں گے

رپورٹ : کیمرہ مین۔محمد علیم کے ساتھ عمران حیدرببلی۔۔

Exit mobile version