پنڈدادنخان : حکومت پنجاب کی جانب سے اورضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیف اللہ سیفی۔
ذنانہ ڈپٹی ڈی او میڈم جاریہ بتول کی ہدایات کی روشنی میں آجمورخہ 5جولائی کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول غربی جلالپورشریف میں ڈینگی بچاؤ آگاہی مہم کے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جو ایک احسن اقدام ہے سیمنار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ھوا۔سیمنارکے خطاب میں مسز ساجدہ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مس عظمیٰ بشیر۔مرکز جلالپورشریف فوکل پرسن مس انیلہ ارم اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر مس فریحہ کے علاوہ طالبات نے ڈینگی بارے میں ٹیبلو پیش کیا چھوٹی سی گڑیا امامہ سلیم نے ڈینگی کی علامات بخار اور علاج بارے آگاہ کیا جو پیغام والدین تک پنچانے میں بھرپور طریقے سے اپنافرض نبھایا۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول غربی میں مقررین نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی تدابیر اور احتیاطی تدابیر کر کے ہی ہم ڈینگی وائرس کو بھگا سکتے ہیں۔
رپورٹ: عمران حیدر ببلی
